صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس وین کو دھماکے سے نشانہ بنادیا گیا، 2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر دھماکے میں 2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: خوفناک حادثہ، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ہلاکتیں
دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں نصب تھا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

