پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہےکہ شہباز گل سے بات شروع ہوئی اور مجھ سمیت بہت سے رہنماؤں پر تشدد کیا گیاجس کی پوری ایک داستان ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میدڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ائی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں جانثار پولیس اپنے ہتھیار پھینک کر ملک کے شہریوں کیساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو شہروں سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کا ہر شہری تنگ ہے اسلئے ضروری ہے کہ باہر نکل کر لوگوں کو دیکھیں ۔سیاست دانوں ،وکلاء ،خواتین کو اٹھایا جارہا ہے پارلیمنٹرینز کو اسمبلیوں سے اٹھایا جارہا ہے اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا ۔ انہوں نےکہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیے ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی چیئرمین کا ملڑی ٹرائل کی باتیں ہورہی ہیں دیکھیں گےاس کے بعد ملک میں کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین سے دوستی کریں اس کا آپ کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار دس اراکینِ اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ پہنچا دیئے گئے
،انہوں نےکہا کہ چالیس سال ملک لوٹنے والے سے دوا لینا غلطی ہے ۔اعظم سواتی نے کہاکہ جیل میں بانی چیئرمین نے آرمی چیف کو پیغام دیا کہ نوجوان شدت پسندی کی جانب جارہا ہے اور ملک کی عدالتی تاریخ میں راجہ سکندر ،قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے بدترین مثال ہے ۔اچکزئی ،مولانا فیصل الرحمن، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ملکر عدالتی خون ہونے کو روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا بنارسی ٹھگ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنایا گیا جس کا آئین میں کوئی ذکر نہیں ہے۔علی امین نے کہا کہ افغانستان کے بھائیوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے ۔سحاق ڈار حدیبیہ ملز کے بیانات سیاسی اکابرین کے چہرے کے داغ ہیں ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار دس اراکینِ اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ پہنچا دیئے گئے
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار چالیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے اور صرف امریکہ کی بات کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے لوگ قانون و آئین کو بچانے کےلئے کردار ادا کریں۔ایران ،افغانستان سے بات کرکے اپنے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔