پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت اور الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر کیس کی سماعت 2 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین مارچ کو ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف اکبر ایس بابر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے حوالے سےکیس کی سماعت 2 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
دوسری جانب الیکشن کمیشن درخواست گزار اکبر ایس بابر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں ۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔