تنخواہ داروں کیلئے نئے ٹیکس نظام کی منظوری دیدی گئی

تنخواہ داروں کیلئے نئے ٹیکس نظام کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس گزاروں کے لیے پری فلڈ ریٹرن (PRE FILLED RETURN) نظام کی منظوری دے دی ۔

یہ نظام مالی سال 2024-25 سے تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کے لیے شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز 23 ستمبر سے کیا جائے گا۔اس نئے نظام کے تحت جب تنخواہ دار افراد ایف بی آر کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں گے تو ان کے سامنے پری فلڈ ریٹرن کا مکمل ڈیٹا آ جائے گا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ 2025 سےکاروباری حضرات کے لیے بھی اسی طرز کا پری فلڈ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے۔یہ اقدام ایف بی آر کو آٹومیٹ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکس گزاروں کے لیے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس کی وصولی کو بڑھانا ہے۔ یہ نظام ٹیکس گزاروں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی شفافیت کو بھی فروغ دے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *