لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ضلعی انتظامیہ کے سخت انتطامات، کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے  پولیس متحرک

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ضلعی انتظامیہ کے سخت انتطامات، کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے  پولیس متحرک

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان مینار پاکستان نہ پہنچ سکے اورآزادی فلائی آوور اور مینار پاکستان کے اطراف میں پولیس کا راج رہا اوردن بھر تحریک انصاف کا کوئی کارکن جیسے ہی نظر آتا پولیس فورا گرفتار کر لیتی۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے ورکرز کو دن دو بجے آزادی فلائی اوور کے قرب میں جمع ہونے کا کہا گیا تھا لیکن تحریکِ آزاد کے ورکرز اور پولیس کےمابین دن بھر آنکھ مچولی جاری رہی۔ اور پولیس جہاں لوگوں کو اکھٹے ہوتے دیکھتی انہیں گرفتار کر لیا جاتا۔ آزادی فلائی اوور کے نیچے پولیس کی نفری گاڑیوں کیساتھ موجودر ہی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہی۔دوسری جانب مینارِ پاکستان پارک کے چاروں اطراف دروازوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی سیِل کر دیا گیا تھا اور پارک میں انتظامیہ کی جانب سے پانی بھی چھوڑ دیا گیا تھا ۔ لاہور میں تحریکِ انصاف کی قیادت کی جانب سے آج دعویٰ کیا گیا تھا کہ لاہور میں آزادی فلائی اوور کے گرداکرد بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ اور تحریکِ انصاف کی قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہمیں احتجاج کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں چاہیے۔

مزید پڑھیں: سیاسی پارٹی کی جانب سے احتجاج پر اسلام آباد نے صوبوں سے مدد طلب کر لی

اس کیساتھ ساتھ لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے لاہور کے مرکزی داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا جن میں ٹھوکر نیاز بیگ، بابو سابو انٹر چینج کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نو لکھا تھانہ اور لبرٹی چوک کے ایریاز میں بھی کنٹینرز کی مدد سے سڑکوں کو بلاک کیا گیا تھا۔ اس کیساتھ ساتھ ضلع کچہری اور داتا دربار کے ایریا میں بھی کنٹینرز کی مدد سے راستوں کو بند کیا گیا تھا۔اور خاص طور پر مینارِ پاکستان کے اطراف تمام راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بلاک کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *