وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات اور کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی کے سفارتخانے آمد اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے چینی سفیر کے ساتھ کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا چین کے سفیر سے جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کا اظہار کیا ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت کے بارے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مزیر پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے خیبر پختونخوا تک پہنچنے کا سفر، علی امین گنڈا پور کی فرار کی کہانی، عمران ریاض کی زبانی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس اندوہناک سانحہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اورپاکستان چین دوستی پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور برادرنہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بزدل دشمن کی اس سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں گے اورپاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اوردشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے اور دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔