اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری شنگھاہی تعاون تنظیم کے حوالے سے سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور آرمی کے دستے تعینات کیئے گئے ہیں ، اسلام آباد میں 30 ایڈیشنل ناکے لگا ئے گئے ہیں اور 30 ناکوں پر 1287 افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق اسلام آباد میں 30 ناکوں کی نگرانی 4 ایس پی جبکہ 43 ڈی ایس پی کر رہے ہیں اور ایمبیسی روڈ۔سروردی روڈ سری نگر ہائی وے۔ناظم الدین روڈ پر ناکے لگائے گئے ہیں اس کیساتھ ساتھ آغا خان روڈ۔قائد اعظم یونیورسٹی چوک اور شاہدرہ روڈ پر بھی سیکیورٹی ناکے لگائے گئے ہیں اور نیلور سے بری امام۔سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر ناکہ لگایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ناکوں میں فیصل چوک۔فیصل ایونیو اور نواز چوک ، جناح ایونیو۔ڈی واٹسن فضل حق اور جی سیون لوپ ، فیصل ایونیو۔شکر پڑیاں اور پریڈ گراونڈ کے قریب بھی ناکے لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس کا باضابطہ آغاز
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابقان ناکو کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا اوراسلام آباد پولیس نے کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سکیورٹی مقاصد کے حوالے سے اسلام آباد ایسکپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لہترار روڈ بھی بند کر دیا ہے۔اسلام آباد پولیس کی شہریوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی درخواست کی گئی ہے۔