عمران خان اپنی حکومت کی ایک کارکردگی بتا دیں : شاہد خاقان

عمران خان اپنی حکومت کی ایک کارکردگی بتا دیں : شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی حکومت کی ایک کارکردگی بتا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں عوام پاکستان پارٹی کے اجتماع سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرا نوں کا آئینی ترمیم کرانے کا مقصد اپنے اقتدار کو مضبوط کر نا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 12 نئی عدالتوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

اس وقت وطن عزیز پاکستان پر اشرافیہ قابض ہے، جن میں مفادات کی جنگ چل رہی ہے ۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ مہنگائی کی وجہ حکومتی وزراء کی کم عقلی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر مصدقہ خبر کا معاملہ ، راولپنڈی میں بھی طلباء سڑکوں پر نکل آئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور واحد ہم ہیں کہ یہاں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے ، حکومت سبسڈی بھی اشرافیہ کو دیتی ہے، انہوں نے ملکی معیشت کو جکڑ کر رکھا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *