چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 12 نئی عدالتوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 12 نئی عدالتوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے نئی عدالتوں کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھی لیکن عدالتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا اورانشااللہ 12 ماہ میں یہ کورٹس تیار ہوجائینگی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 12 نئی عدالتوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی عدالتیں سندھ ہائیکورٹ کی اولڈ اینکسی میں قائم کی جا رہی ہیں ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے افتتاحی تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ نئی عدالتیں انشااللہ 12 ماہ میں تیار ہو جائیں گی ، انکا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد بڑھی لیکن عدالتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا اورانشااللہ 12 ماہ میں یہ کورٹس تیار ہوجائینگی ۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے ڈرافٹ میں آئینی بینچ کی تجویز پی ٹی آئی کی ہے، رؤف حسن کا دعویٰ

افتتاحی تقریب میں سنیئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پلھپوٹو، جسٹس صلاح الدین پنھور، جسٹس جنید غفار، جسٹس اقبال کلہوڑو ، جسٹس کے کے آغا سمیت ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر شریک تھے۔نئے سال میں ان کورٹس میں سماعت شروع ہوگی ، انکا کہنا تھا کہ مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس ادارے نے عزت دی ہے ۔ہمیں اس ادارے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔

 

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *