ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں شکار پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھین کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیکب آباد کی حدود میں شکار پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈاکو اسلحہ سے بھری گاڑی چھین کر فرار، پولیس کے مطابق گاڑی میں 138نائن ایم ایم پسٹل,30بور 276 میگزین تھے۔ پولیس کے مطابق اسلحہ لاڑکانہ لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے بھیجا گیا تھا ۔
ایس پی صدام خاصخیلی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عزیز اللہ سمیت ہیڈ محرراور محرر تھانہ صدر کومعطل کردیا گیا ہے ایس ایس پی صدام خاصخیلی نے معطل پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے لاک اپ کردیا گیا ہے اورتینوں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 20 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز
ایس ایس پی جیکب آباد نے کہا ہے کہ واقع کی مزید تفتیش مکمل ہونے پر اہلکاروں قانونی سزا دی جائے گی اورتھانہ صدر پولیس نے2اکتوبر کو دوران چیکنگ اسلحہ اسمگنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی اوردو بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔