اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) مینگل کے منحرف سینیٹرمحمد قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرا دیا ہے۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی تھے۔
خیال رہے کہ پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان سے استعفیٰ طلب کیاتھا۔