سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشری بی بی آج جیل سے باہر آ جائیں گی اور26تاریخ سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں شروع ہوں گی۔
فیصل واوڈا نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجود قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں کیونکہ ان کی اپنی دکانیں بند ہو جائیں گی، یہ سب اپنے اپنے مفاد میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے یا نہیں، لیکن یہ ان لوگوں کے مفاد میں ہے کہ بانی جیل میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیٹنگ ہی کرنا تھی تو پھر میرا شکوہ ہے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟