پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں بھی مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، اور ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 019 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار مثبت زون میں اختتام پذیر ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 277.73 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔