عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق کرنا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس بات کو پہلے بھی دہرا چکے ہیں کہ عمران خان کے خلاف قائم تمام مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔

ترجمان نے امریکی اراکین کاگریس کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرنے سے بھی گریز کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم جز ہیں اور ہم ان مسائل پر باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے جو بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خط پر ڈیموکریٹس جیسے راشدہ طلیب، الہان عمر، الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور دیگر نے دستخط کیے ہیں۔خط میں کانگریس کے اراکین نے عمران خان کی فوری رہائی اور پارٹی کے اراکین کی بڑے پیمانے پر نظر بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *