بھارتی شائقین کا روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

بھارتی شائقین کا روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

بھارت کے اپنی ہی سر زمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر شائقین بپھر گئے اور ٹیم سے روہت شرما ، کوہلی اور ہیڈ کوچ گمبھیر کے اخراج کا مطالبہ کردیا۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو اسی کی سر زمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کر دی، اس فتح سے جہاں کیویز کے دیس میں خوشی کے شادیانے بج گئے وہیں بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور شائقین کرکٹ اپنے کرکٹرز پر برہم ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری

بھارت کے 25 سال بعد اپنی سر زمین پر وائٹ واش کی شرمناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سارا غصہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ پر نکالا اور اکثریت نے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کسی نے بھارتی ٹیم کو بے دانت کا شیر کہا تو کسی نے اسے بھیگی بلی قرار دیا، اکثر نے کہا کہ ٹیم کو اس وقت بوڑھے نہیں بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *