آزاد ڈیجیٹل کے صحافی حماد حسن نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت کی خبر سب پہلے بریک کرنے کا اعزازحاصل کر لیا۔
آزاد ڈیجیٹل سے منسلک تحقیقاتی صحافی حماد حسن نے آج چار بجے ہی یہ خبر سب سے پہلے بریک کر دی تھی کہ سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کرپانچ سال کی جا رہی ہے۔
حماد حسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بریکنگ دے رہا ہوں کہ ایک اہم اجلاس میں یہ ابھی ابھی فیصلہ ہوا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3سے بڑھا کر 5سال کرنے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953میں ترمیم کے بل پیش کئے۔
اسمبلی نے تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا،بل کے مطابق پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔