اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو رہائی ملتے ہی اٹک جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ مقدمے میں ان پر مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان بھی اب فوج کی تحویل میں جانے والا ہے، منیب فاروق کا دعوی

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ ماہ احتجاج کے موقع پر درج کرایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو ریمانڈ کے لیئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کی گزشتہ روز مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئی تھیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *