وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ کی نئی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کے لیے الگ الگ فیسیں مقرر کی گئی ہیں۔ ای پاسپورٹ (36 صفحات) پانچ سال کے لیے نارمل فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے ہو گی۔
75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے ہوگی۔ پانچ سال کے ای پاسپورٹ (36 صفحات) کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 24 ہزار 750 روپے ہو گی۔ 75 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 10 سال کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے ہو گی۔ 10 سال کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔
مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ کی فیس بھی مختلف مقرر کی گئی ہے۔ پانچ سال کے لیے 36 صفحات کا نارمل ایم آر پی پاسپورٹ 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 13 ہزار 500 روپے ہو گا۔
72 صفحات کے 10 سال کے لیے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ کی فیس 6700 روپے، ارجنٹ 11 ہزار 200 روپے اور فاسٹ ٹریک 16 ہزار 200 روپے ہو گی۔
پانچ سال کے لیے 72 صفحات کے نارمل ایم آر پی کی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13 ہزار 500 روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 19 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ 100 صفحات کے پانچ سال کے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ کی فیس 9000 روپے، ارجنٹ 18 ہزار روپے اور فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے ہو گی۔
10 سال کے لیے 100 صفحات کے ایم آر پی کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17 ہزار روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے ہو گی۔
گمشدہ پاسپورٹس کی فیس بھی مختلف رکھی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ کی فیس 54 ہزار روپے ہو گی اور تیسری مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے فیس وصول کی جائے گی۔