لاہور: موٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا۔اسی طرح کل سے موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک کل دھند اور سموگ کی وجہ سے بندکردیاہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹروے، موٹروےایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ موٹروے استعمال کرنے والوں کو چاہئے کہ موٹر وے پر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں، اسی طرح اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔