پنجاب اسمبلی: لندن میں فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی: لندن میں فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائزعیسی کی گاڑی پرحملہ کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کردی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کی متن میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ قاضی فائز عیسی پر نہیں پورے پاکستان پرکیاگیا ہے۔ متن کے مطابق قاضی فائز عیسی پر حملہ کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی بنیاد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے نیا سولر پینل تیار کر لیا

متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسی پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسی کو اعلی منصب پر فائز کیا اور اْن کو مڈل ٹمپل میں جس اعزاز سے نواز گیا،وہ ایک اعزاز سے کم نہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےاورحکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

قرارداد میں اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجنے اور ایک کاپی برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس کو بھیج دی جائے۔ جس نے آج ہی پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *