سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق نئے شیڈول کے تحت گیس کی فراہمی تین مخصوص اوقات میں کی جائے گی۔ صارفین کو اب روزانہ صرف تین اوقات میں گیس ملے گی، جن میں صبح 6 بجے سے 9 بجے تک ناشتے کے لیے، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک دوپہر کے کھانے کے لیے اور شام 6 بجے سے 9 بجے تک رات کے کھانے کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔
ایس این جی پی ایل کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقررہ اوقات میں گیس پوری پریشر کے ساتھ فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین اپنے روزمرہ کے معمولات اور کھانا پکانے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔