متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی، ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی،  ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزے جاری کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستانیوں کی طرف سے یو اے ای میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات بتائی جا رہی ہیں۔

اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور پاکستانی سفارتخانے اور کونسلر آفس سے اس سلسلے میں ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اس پابندی پر اتفاق نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار جلد ہی متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پاکستانیوں کے ویزے کے حوالے سے یہ معاملہ یو اے ای کے اعلی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ویزہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے، لیکن پاکستان کو اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر پابندی عائد کی ہے۔

تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ غیر اعلانیہ پابندی گزشتہ کچھ ماہ سے موجود ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *