پشاور: انتہائی مطلوب 173 شدت پسند گرفتار، 15 ہلاک

پشاور: انتہائی مطلوب 173 شدت پسند گرفتار، 15 ہلاک

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے رواں سال کے دوران پشاور میں کالعدم تنظیموں کے خلاف 725 انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کرکے 173 شدت پسندوں کو گرفتار کیاہے

‏کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سی ٹی ڈی نے ضلع پشاور بھر میں کالعدم تنظیموں کے 15 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ مختلف آپریشنز کے دوران انتہائی مطلوب 4 شدت پسند جن کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے ہے کو گرفتار کیا ہے۔

‏سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8.3 کلوگرام بارود ، 27دستی بم، 3خود کش جیکٹس، 9 بندوق ، 8 پستول اور 315 گولیاں برآمد کی جاچکی ہیں ۔

editor

Related Articles