کوئٹہ: ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک، میجر اور حولدار شہید

کوئٹہ: ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک، میجر اور حولدار شہید

راولپنڈٰی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ کارروائی میں ایک میجر اور حوالدا بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندئ کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے میجر محمد حسیب کی قیادت میں علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے دستہ روانہ کردیا گیا۔ جہاں پر سکیورٹی اہلکاروں نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی اگلی گاڑی پر بارودی ڈیوائس کا دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں میجر محمد حسیب شہید ہو گئے۔ میجر محمد حسیب کی عمر 28 سال اور تعلق ملتان سے تھا۔ اپریشن کے نتیجے میں حوالدار نور احمد بھی شہید ہو گئے۔ انکی عمر 38 سال اورتعلق بار خان سے تھا۔ ائی ایس پی ار کے مطابق میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ اپریشن میں شہید 38سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *