پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کےرہنما طا ہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دے د یتےہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پرکیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا، شیخ رشید

درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بعدازاں لاہور ہا ئی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار د ی اور انہیں فی الفوررہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *