اسلام آباد: وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کے خلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز اور چینی کے شعبے میں ٹیکس چوری، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں انہوں نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو ہدایت دی ہے کہ وہ چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز، اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائیاں کریں۔ وزیراعظم نے خاص طور پر شوگر کرشنگ سیزن کے آغاز کے موقع پر شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی (سیلز ٹیکس) کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان اقدامات میں شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور پیداوار کے عمل پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شوگر کی قیمتوں میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم نے شوگر کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں جیسے اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی، تاکہ ملک میں قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *