بشریٰ بی بی کے وڈیو بیان پر اْن کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ بی بی کے وڈیو بیان پر اْن کے خلاف مقدمہ درج

ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔مقدمے کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔

اس کے علاوہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے خلاف بیان دے کر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی اور سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے ملک کی خارجہ پالیسی اور مفاد عامہ کے خلاف بیان دیا، جس سے قومی سطح پر بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں غلام یاسین نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جب کہ دوسرا مقدمہ راجن پور میں حاکم نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کالز آنے لگیں، جن میں کہا گیا کہ یہ شخص آپ کے ساتھ کیوں ہے اور ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *