انسداد دہشت گردی عدالت سے 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے، سزا یافتہ 10 افراد میں سے 4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد)، احسن ایاز ولد محمد ایاز(ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر(ساکن باجوڑ)،مطیع اللہ ولد امین خان(راولپنڈی)، شوکت ولد فضل داد(ساکن اسلام آباد)، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ) شامل ہیں۔
سزایافتہ افغان مجرمان میں داؤد خان ولد حاجو خان، یونس خان ولد خان محمد،احسان اللہ ولد ضیاء الحق،لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی، نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنائی گئیں۔
روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے اورہدایت کی گئی کہ گرفتار ہوتے ہی انہیں فوری عدالت میں پیشکیا جائے۔عدالت نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔