پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات نو بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے دوران پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے گھر جانے اور متعلقین و ورثا کو دلاسا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے علاوہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، فیصل جاوید، شیخ وقاص اور مینا خان شریک ہیں۔