پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل پروگرام کی ڈگری پانچ سال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کواحکامات جاری کردیئے ۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہو گا۔
صدر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کا پی ایم اینڈ ڈی سی کے فیصلے کی مخالفت
دوسری جانب پی ایم اینڈ ڈی سی نے ڈینٹل ایسوسی ایشن اور ڈینٹل کالجز سے مشاورت کے بغیر ہی فیصلہ کر لیا ، صدر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے اس یک طرفہ فیصلہ کو ہم نہیں مانتے ، پی ایم اینڈ ڈی سی ایک بورڈ تشکیل دے جس میں ڈینٹل سرجنز کو بھی شامل کیا جائے ۔
پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ملک بھر کے ڈینٹل سرجنز کو ایک روزہ سیمنار میں آگاہ کرنے جا رہی ہے ، پی ایم ڈی سی اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد میں لینے تک اس عمل کو روک دے ۔