بشریٰ بی بی بانی کو کچھ کھلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

بشریٰ بی بی بانی کو کچھ کھلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کو کچھ کھلا پلا دیں تو اس کی ذمہ داری ریاست پر عائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت کے دوران اربوں روپے کمائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا، میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کریں گی اور سیاست میں مداخلت کریں گی۔ بانی پی ٹی آئی پہلے چور یا بے ایمان نہیں تھے، مگر بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسا ہو گیا۔ ڈی چوک میں جان دینے کا دعویٰ کرنے والی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور سب سے پہلے بھاگے۔

انہوں نے مزید کہا، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں۔ اگر وہ کچھ کھلا پلا دیں، تو اس کی ذمہ داری ریاست کی نہیں ہوگی۔فیصل واوڈا نے گوگی گینگ کے تحت ہونے والے معاملات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا، یہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے ہماری حکومت کے دوران اربوں روپے کمائے۔ یہ دراصل سات عورتوں کا گینگ ہے، لیکن میں بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بشریٰ بی بی کو گاڑی میں سوار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی نے ان کے قریبی ساتھیوں کو ان سے دور کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *