پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے سے معذرت کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 3 دسمبر کو ایک سرکلر جاری کیا، جس میں ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، رہنما تحریکِ انصاف عمر ایوب

یہ سرکلر ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر، ڈی آئی جی سیفٹی، اے آئی جی لاجسٹکس اسلام آباد اور اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھی بھیجا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق 23 سے 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف دو روز میں کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، ان کی فہرستیں فوری طور پر طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *