ازخود ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ

ازخود ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ازخود ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کی ہیں، جس کے تحت جلد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں 2 فیصد سے 10 فیصد تک کی کمی کی جائے گی۔ نئی پالیسی 2 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی اور اس کا اطلاق ان ملازمین پر ہوگا جو اس تاریخ کے بعد ریٹائر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سرکاری گاڑیوں پر سابق وزرا، مشیروں اور بااثر افراد کا قبضہ

سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکرٹریوں اور اداروں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافے کو روکنے کے لیے تمام ضروری دستاویزی اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنشن میں کٹوتی کی شرح ملازم کی عمر کے حساب سے مختلف ہوگی: 59 سالہ ملازم کی پنشن میں 2 فیصد، 58 سالہ ملازم کی پنشن میں 4 فیصد، 57 سالہ ملازم کی پنشن میں 6 فیصد، 56 سالہ ملازم کی پنشن میں 8 فیصد، جبکہ 55 سالہ ملازم کی پنشن میں 10 فیصد کی کمی ہوگی۔

editor

Related Articles