پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 105,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 735 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 105,294 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔