وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں درج ہونے والے مقدمات کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 56 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے پی کے کیخلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں جن کی تعداد 32ہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی واقعات: مزید فیصلے کب تک متوقع؟ رانا ثناء اللّٰہ کا انکشاف

اسکے علاوہ راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالامیں 1 مقدمہ درج ہے۔ دریں اثناء حسن ابدال میں2اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق مقدمات میں دہشت گردی ، اقدام قتل اور ریاست کیخلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کا خطرناک پہلو بے نقاب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *