عدالت نے عارف علوی کو بڑا ریلیف دےدیا

عدالت نے عارف علوی کو بڑا ریلیف دےدیا

احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینئر مرکزی رہنما عارف علوی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے بیٹے اواب علوی کو مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے دائر درخواست پر بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

 درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان کی سربراہی میں ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر اور ان کے بیٹے اواب علوی کے خلاف اسلام آباد اور میانوالی کے تھانوں میں متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

عدالت نے متعلقہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے ڈاکٹر عارف علوی کی رہداری ضمانت 40 دن کے لیے منظور کی جبکہ ان کے بیٹے اواب علوی کو 30 دن کے لیے راہداری ضمانت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے راجا بشارت کو بھی 30 دن کے لیے راہداری ضمانت دی۔یہ فیصلہ درخواست گزاروں کو مقدمات کے دوران اپنی قانونی کارروائیوں کو آسانی سے جاری رکھنے کے لیے اہم ریلیف فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *