رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف، آصف زرداری اور عمران خان ایکساتھ بیٹھ جائیں تو 70 سال کے مسائل 70 دن میں حل ہوجائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو تجویز دی ہے کہ اگر تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک میز پر بیٹھ جائیں تو ملکی سیاسی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مذاکراتی کمیٹیاں بھی اپنی سیاسی جماعت کے ان ہی قائدین سے ہدایات لیتی ہیں۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بحرانوں کی وجہ 3طرح کی ریموٹ کنٹرول جموریت ہے۔ ایک فوجی کنٹرول ، دوسرا جب سیاستدان بادشاہ بن جائیں اور تیسرا جب چند جج چیمبر یا گھر میں فیصلہ کریں کہ کون جیل جائیگا اور کون اگلا حکمران بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سیاستدان رگڑا کھاتا رہے اور فوج کا سابق سربراہ سارا کچھ کرکے گولف کھیلتا رہے۔