جنوبی کوریا مسافر طیارہ حادثہ، دو مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا

جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ خوش قسمتی سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر ائیرپورٹ کی باڑھ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کے وقت طیارے میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے، جن میں سے دو مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی

جنوبی کوریا نے اس سانحے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے پر جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے ایک پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر عوام سے معافی مانگی۔

کم ای بائی نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں اور طیارے میں خرابی کے حوالے سے ابتدائی طور پر کوئی شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے حادثات کا جیجو ائیر کی تاریخ میں کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

editor

Related Articles