اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔ پولیو وائرس کا نیا کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے، جس کی تصدیق پولیو حکام نے بھی کی ہے۔
زرائع کے مطابق رواں سال ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا دسواں کیس ہے۔ بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 27 ہو چکی ہے، جبکہ سندھ میں 19، خیبرپختونخوا میں 20 اور اسلام آباد و پنجاب میں ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو سے متاثرہ بچی کا آخری کیس رپورٹ ہوا تھا۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی تھی۔