چکن کے گوشت کی قیمتوں میں فی کلو 150روپے اضافے کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
دو ہفتے قبل تک کم کھپت کے باعث مرغی کی قیمتیں 380 سے 450 روپے فی کلو کے درمیان رہیں لیکن طلب میں اضافے کے سبب اب چکن کا گوشت پرچون مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نرخ پر مرغی کی فروخت ممکن نہیں ہے، مارکیٹ کو اپنے نرخ طے کرنے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کا ماننا ہے کہ طلب اور رسد کے توازن میں خرابی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ان کا خدشہ ہے کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو مستقبل میں گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔