لاہور: نئے سال 2025 کی آمد کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بغیر کسی حکومتی حکمنامے کے، مارکیٹوں اوربازاروں میں50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 6750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 135 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چھ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ سال 2024 میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سال کے آغاز میں شہریوں کو مہنگا آٹا خریدنا پڑا، لیکن سال کے آخر تک آٹے کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔