Skip to content
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ پہاڑی سے گرکر زخمی
Home - دنیا - عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ پہاڑی سے گرکر زخمی
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گرکر زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، ان کو کیپ ٹاؤن کے اسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا، وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں ۔