عمران خان کی پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

عمران خان کی پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اپنے مطالبات سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم ان کے مطالبات کسی بھی صورت میں پورے نہیں ہوں گے۔

منظور وسان کے مطابق عمران خان کے گزشتہ سال کے مطالبات اب کمزور ہو چکے ہیں اور اس سال ان کا اثر کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی پوزیشن بھی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے حق میں کچھ کہا تو وہ بھی اس سے اختلاف کریں گے کیونکہ اب عالمی صورتحال بدل چکی ہے اور کوئی بھی پریشر میں نہیں آئے گا۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ وہ پی ٹی آئی کو مختلف گروپوں میں تقسیم ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *