پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث عزیر بلوچ کیس سے بری

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کے کیس میں گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چاکیواڑہ تھانے میں 2009 میں درج ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں عدالت نے عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عزیر بلوچ کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ محض گرفتار ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی کے مطابق، گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہو چکے ہیں اور عزیر بلوچ کو کسی عینی شاہد نے شناخت نہیں کیا تھا۔

editor

Related Articles