139 سینیٹرز اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

139 سینیٹرز اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل ہونے والوں میں سینیٹ کے 2، قومی اسمبلی کے 16، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین شامل ہیں۔

ای سی پی کے مطابق معطل اراکین میں میاں محمد اظہر، طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، اور فرحت عباس جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین میں صاحبزادہ غزین عباسی اور جاوید کوثر جیسے اراکین بھی شامل ہیں۔ سندھ سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن اور خیبر پختونخوا سے فضل الٰہی اور مینا خان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں:ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی پہلا کیا کام کرنے والے ہیں ؟

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ معطل اراکین قانون سازی یا اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ مالی سال 2023-24 کے گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور تمام اسپیکرز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ یہ معطلی اراکین کو اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *