حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کر دی

حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کر دی

حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025ء کی نجی اسکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔

مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج حاصل کرنے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، ایف بی آر ان عازمین کے نام سکیورٹی ایجنسیز کو بھیجے گا اور ایف بی آر مہنگا حج کرنے والے عازمین  کے اثاثوں اور ٹیکس کے بارے چھان بین بھی کرے گا جبکہ ایجنسیاں ایسے عازمین کا کریمنل اور دیگر ریکارڈ چیک کریں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سکیورٹی کلئیرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکیج والے عازمین کو حج پر جانے کی اجازت ملے گی۔ مہنگا حج پیکج دینے والی کمپنیاں بھی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی جبکہ مہنگے حج اخراجات اور پیکیج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *