وزیر داخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ چکے ہیں۔ وزیرداخلہ کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی۔ جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک سروسز بحال کرنے کا عندیہ

دوسری جانب سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تاہم میں نے موجودہ حالات کے باعث معذرت کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حق میں ہے۔

ہمارے مذاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں، جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا، دہشتگرد بھی ہم بن گئے۔ عمران خان کو سزا سنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہئے۔ کوئی کرپشن یا مالی فائدہ نہیں اٹھا یا گیا، پھر بھی سزا سنا دی گئی۔ اس فیصلے سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *