حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانا ہے: بیرسٹر سیف

حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانا ہے: بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت پیکا ایکٹ میں اس لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے تاکہ اس کے سیاہ کارنا مے میڈیا سے چھپ جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھاکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ حقیقت میںڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کی کھل کر مخالفت کر ے گی : رضا ربانی

جعلی وفاقی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سرکار نے پہلے 26 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر وار کیا، اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے آزادی صحافت کو بھی سلب کرنا چاہتی ہے۔ اقتدار کے دوام کے لئے جعلی حکومت نے آزادی صحافت کو بھی نگل لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا فیصلہ

رہنما پی ٹی آئی کا مزیدکہنا تھا کہ ہم اس کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جسے تبا ہی کے دہانے پر نہ پہنچایا گیا ہو، ایسی بدترین پابندیاں آمریت کے دورمیں بھی نہیں دیکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *