پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کی کھل کر مخالفت کر ے گی : رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہےکہ اس وقت ملک پر آئی ایم ایف کی بالادستی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اداروں کی نجکاری کی بات ہو رہی ہے، نجکاری کی ہمیشہ مخالفت کی اور ڈٹ کرکریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قومی مفادات کے حامل اثاثوں کی نجکاری کی بات ہو تو پہلی نظر انٹرنیشنل قومی ایئرلائن (پی آئی اے) پر پڑتی ہے، ہم سب معلوم ہے کہ قومی ایئرلائن اور روزویلٹ کو کون لوگ غصب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہو: بلاول بھٹو زرداری

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی( او جی ڈی سی ایل) کون سے خسارے میں ہے؟ اس کی نجکاری کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیں گے۔ پی پی پی کا نظریاتی سفر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری و ساری رہے گا۔

editor

Related Articles