صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مرغی کا گوشت چار روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 591 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ لاہور میں کئی روز سے مرغی کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد آج قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی تین روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی درجن قیمت 239وپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور انڈوں کی قیمت فی درجن 225 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو ہے۔